ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغداد:گنجان آباد بازار میں دو خود کش دھماکے ، 21افراد ہلاک

بغداد:گنجان آباد بازار میں دو خود کش دھماکے ، 21افراد ہلاک

Sun, 01 Jan 2017 11:56:48    S.O. News Service

بغداد،31؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراق میں پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایک بازار میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 21افراد ہلاک اور تقریبا 50زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذمے دار کے مطابق ہفتے کی صبح السنک مارکیٹ میں دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹیں باندھے ہوئے دو دہشت گردوں نے خود کو اڑا دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں دھماکے گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات کی دکانوں کے نزدیک ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق پہلا دھماکا مارکیٹ کے اندر ہوا جہاں خرید و فروخت کے لیے لوگوں کافی تعداد میں موجود تھے جب کہ دوسرا دھماکا اس کے کچھ دیر بعد اس وقت ہوا جب امدادی کارکن ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے میں مصروف تھے۔یاد رہے کہ السنک کا علاقہ عراق میں ملکی سطح پر نمایاں ترین صنعتی زون شمار کیا جاتا ہے۔

جمعرات کے روز بھی بغداد کے دو مختلف علاقوں میں دو کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں 5افراد اپنی جاں وں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بغداد پولیس کے فرسٹ لیفٹیننٹ نے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بغداد کے جنوبی علاقے المعالف میں نامعلوم افراد نے بارود سے بھری گاڑی سڑک کے کنارے چھوڑ دی تھی جو کچھ دیر بعد دھماکے سے تباہ ہو گئی ، واقعے میں 3افراد ہلاک اور 8زخمی ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرادھماکا بغداد کے مشرقی علاقے العماری میں ایک سڑک کے کنارے ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے۔


Share: